میانوالی میں ٹریننگ بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، آپریشن جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر سنیچر کی صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جبکہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے ایک مفصل مشترکہ اور نتیجہ خیز آپریشن جاری ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں