پاکستان نے بارش سے متاثرہ انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی کپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 402 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا، تاہم بعد میں بارش کی وجہ سے پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے میچ جیت گیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگ مکمل ہونے کے بعد بارش کے باعث کھیل 2 مرتبہ روکنا پڑا، تاہم ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

قبل ازیں بھارتی شہر بنگلورو میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اور کین ولیمسن نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے 401 رنز بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ اس وقت تک نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے جب کہ پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگے تھا۔

پاکستان کی اننگ میں پہلی وکٹ 11 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب دھلائی کی۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں