اسلام آباد لوک میلہ، افتتاحی تقریب میں بھی فلسطین کا ذکر،جمال شاہ کی طرف سے یکجہتی

فلسطینی اتھارٹی کے سفیر کی میلے میں شرکت، فلسطینی طائفے نے ناچ کر دکھایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ثقافت جمال شاہ نے اسلام اباد میں سب سے بڑے ثقافتی میلے ' لوک میلے ' کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے اس افتتاحی سیشن کو غزہ کے لوگوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت فلسطینی عوام کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

جمال شاہ نے کہا 'فلسطین کے عوام اس وقت پانی سے لے کر کھانے کی اشیا اور بجلی و پٹرول کے علاوہ ادویات سے بھی محروم ہو چکے ہیں کہ اسرائیل نے ایک طرف غزہ کی سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے اور دوسری جانب غزہ کے مسلسل بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔

خیال رہے اسلام آباد میں یہ لوک میلہ 3 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ لوک ملے میں فلسطینی نمائندہ گروپ نے بھی شرکت کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سفیر احمد جواد رابی بھی بطور خاص تشریف لائے اور فلسطین کا روایتی ناچ پیش کیا گیا۔

پاکستان کے حکام نے لوک میلے کے افتتاحی سیشن میں فلسطینی طائفے کی ' پرفارمنس ' کو فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے عزت قرار دیا۔

3 نومبر 2023 کو اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے لوک میلے لوک میلے میں ایک فنکار اسٹنٹ کر رہا ہے۔ (تصویر بشکریہ: فیس بک/لوک ورثہ)

جمال شاہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا ' ہم یہ پلیٹ فارم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں کہ وہ اس وقت اپنی زندگیوں کے کڑے ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ '

ان کا کہنا تھا '

فلسطین اس وقت زیر محاصرہ ہیں، دن رات ان کی قتل و غارت گری جاری ہے۔ یہ وقت ہے ہم آپ میں اپنی کہانیاں شئیر کریں، اپنے آئیڈیاز کا تبادلہ کریں۔ ہمیں فلسطینیوں اور ان کی جدو جہد کے بارے میں بھی بات کرنا ہوگی، ان کی مشکلات اور جاری خوفناک خواب جس سے وہ گذر رہے ہیں۔ انشا اللہ ان کی کامیابیوں کی صبح قریب ہے۔

واضح رہے اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی غزہ میں شہد ہو چکے ہیں۔ ہفتے کے روز ایمبولینسوں پر حملے کے دوران 15 زخمی فلسطینیوں کو اسرائیل نے بمباری کر کے شہید کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی ساری آبادی اس وقت چھت سے محروم ہو رہی ہے۔ جمال شاہ نے کہا ' ہم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں ، اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ جب تک ہمارے خون کا آخری قطرہ باقی ہے، ہم ان کے ساتھ رہیں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں