حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا؛ ٹی ایل پی کا طوفان الاقصی مارچ

اسماعیل ہنیہ آپ کے مشن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں: سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اسلام آباد میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے خلاف ’طوفان الاقصیٰ ملین مارچ‘کے نام سے ریلی کا انعقاد کیا۔

ٹی ایل پی کی ریلی اتوار کی سہہ پہر راولپنڈی کے فیض آباد چوک سے شروع ہو کر اسلام آباد بلیو ایریا میں ایک جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی۔

اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا۔ آج کا یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کیا جائے۔ آج پاکستان میں بہت بڑے عہدے پر حافظ قرآن متمکن ہیں، انہیں اب محافظ فلسطین بننا چاہئیے۔

طوفان الاقصی مارچ سے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے۔ عالمی تنازعات میں پاکستان کے موقف کو اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کے لوگ اسلام کے فرزند ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کی انھوں نے کہا کہ افغانستان نے بھی جہاد کرکے عالمی استعمار سے آزادی حاصل کی۔ فلسطینی و کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں ہزاروں شہدا پیش کرکے عالم اسلام کی جنگ لڑی ہے اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دم خم والی ہے، آج عالمی استعمار نے سمجھ لیا پاکستان کو قرضوں میں جکڑ کر ہم نے کمزور کر دیا، حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے۔

گذشتہ دنوں پاکستان کی دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں بالخصوص جماعت اسلام اور جمعیت علمائے اسلام نے بھی فلسطین کی حمایت میں بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں