اسرائیلی وزیر کے جوہری ہتھیار سے متعلق بیان پر تشویش ہے، پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسرائیل کے وزیر کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی پر تشویش ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نسل کشی اور فلسطینیوں کے خاتمے کے ارادے کا اظہار ہے، یہ عالمی برادری کو سنجیدہ لینے کا وقت ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں