پاکستان: انٹربینک میں ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیر کے روز کاروباری اوقات کے آغاز سے ہی انٹربینک میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کی سطح پر آگیا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 526.34 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 53 ہزار 649 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں