اکتوبر میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2023ء میں پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے اکتوبر 2023ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2024 کے پہلے چار مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔

اکتوبر 2023ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 283.3 ملین ڈالر موصول ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں