معاون خصوصی مشعال حسین ملک کی چیئرمین رابطہ عالمی اسلامی سے ملاقات

مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا، ملاقات کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن آئے گا جب دنیا میں امن قائم ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین رابطہ عالمی اسلامی محمد العیسی سے ریاض میں ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط مذہبی، سماجی، اقتصادی اور اقتصادی بنیادوں پر قائم دیرینہ تعلقات کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مشعال حسین ملک نے خواتین، خواجہ سرائوں اور اقلیتی برادی کی معاشی ترقی کے لیے اپنی وزارت کے 100 روزہ پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مشعال ملک نے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایک دن آئے گا جب دنیا میں امن قائم ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں