وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پاکستانیوں کے لیے روزگار کی تلاش میں سعودی عرب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب میں ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس دورے کے دوران بڑے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس سے غیر ہنرمند افرادی قوت کے لئے بالعموم اور خصوصاً ہنرمند افرادی قوت کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

معاون خصوصی، سعودی عرب کے وزیر محنت اور اعلی سعودی کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران سعودی عرب میں تعمیرات، مہمان نوازی، خدمات اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں ہنرمند اور غیر ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مزید مواقع کی ضرورت کو اجاگر کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں