سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع نے گوہر ایوب کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، گوہر ایوب کی نمازِ جنازہ ہفتہ کی دوپہر ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائے گی۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق گوہر ایوب کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِعلاج تھے، ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے۔

گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937 کو پیدا ہوئے۔ وہ چار نومبر 1990 کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ گوہر ایوب خان 1997 سے 1998 تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں