اسلام آباد: سعودی سفیر کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ ملاقات پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس میں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں او آئی سی کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔

انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو سراہا۔

انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں تشدد کے خاتمے اور بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں