جواد ملک کی سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی کھپت کے لیے اہم ملاقاتیں

وزیر اعظم کے معاون کا اہم سعودی دورہ ، پاکستانی کمیونٹی سے بھی تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے معاون جواد سہراب ملک نے اتوار کے روز سعودی عرب کے ملازمتیں دینے والے اداروں اور انسانی وسائل کے امور کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے مطابق جدہ میں ہونے ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستانی کارکنوں کے لیے مملکت میں کام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواد سہراب ملک پچھلے ہفتے سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے۔ان کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو بڑھانا اور پاکستانی ورک فورس کے لیے مختلف شعبوں میں روزگار کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

اس سلسلے میں ان کے دورے کے دوران بڑے ترقیاتی منصوبوں پر فوکس کیا گیا تاکہ ان میں مہارت کے حامل اور مہارت کے بغیر پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کی صورت پیدا ہو سکے۔

اتوار کے روز وزیر اعظم کے معاون نے سعودی عرب میں ملازمت دینےوالے اداروں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی اور پاکستان میں موجود افرادی قوت کی سعودی عرب کےلیے اہمیت و افادیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سعودی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی پاکستان میں دستابی کے ایشو پر بھی بات کی۔

جواد سہراب ملک نے دونوں ملکوں کے ذمہ داران کے درمیان مسلسل رابطوں اور ضرورت و مہارت کے امور پر تبادلہ خیال کرتے رہنے پر زور دیا۔

جواد سہراب ملک کے ساتھ جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی ملاقات کی ، پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد اور کاروباری شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر بھی بات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں