کراچی سے بیجنگ کے لیے نجی کمپنی کی پروازیں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی نجی ائیر لائن 'سرینے ائیر' نے اتوار کے روز سے پاکستان اور چین کے درمیان بھی اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی پرواز پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی سے براستہ اسلام آباد چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچی۔

چینی حکام نے اس پرواز کے آغاز کو حکام نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان اسے ایک پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کی پذیرائی کی ہے۔ ریڈیو پاکستان نے اپنے ایک نشریے میں پروازوں کے نئے سلسلے کو پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک اور سنگ میل کا نام دیا ہے۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ' نجی پروازوں کے اس سلسلے سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تعلقات میں اضافے کے لیے ایک پل کا کام کریں گی، بلکہ اس سے دو طرفہ سرمایہ کاروی ، تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔'

خیال رہے پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ملک اقتصادی شرکت دار ہیں خصوصاً پاک چین راہداری نے ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

چین نے پاکستان میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر پر 65 ارب ڈالر کی خطیر رقم لگانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔علاوہ ازیں ریل کے انفراسٹرکچرکی بہتری کے منصوبے پر کام آگے بڑھننا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں