"اسلامی دنیا غزہ میں بے گناہوں کا قتل عام بند کرانے کی خاطر عالمی برادری پر زور دے"

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات میں اظہار خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور وحشیانہ قتل کو رکوانے کیلئے عالمی برادری پر زور دیں۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

اماراتی سفیر نے ابوظبی میں آئندہ کوپ۔28 اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے اور متحدہ عرب امارات کو امید ہے کہ پاکستان کوپ۔28 کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کو اس اہم عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی پر مبارکباد دی اور اس میں پاکستان کی فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر دوطرفہ تعاون پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور وسیع تر روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کے دوران وزیراعظم نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور وحشیانہ قتل کو رکوانے کیلئے عالمی برادری پر زور دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں