حج 2024: مکہ روٹ انیشی ایٹو کو اگلے سال کراچی تک بڑھایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے مذہبی امور کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکہ روٹ انیشیٹو(Makkah Route Initiative ) کو آئندہ سال کراچی تک پھیلا دیا جائے گا۔

یہ اقدام سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین کو اپنے آبائی ممالک کے ہوائی اڈوں سے سعودی عرب میں داخل ہونے کے لیے تمام امیگریشن ضروریات سے گزرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ سہولت پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی میسر تھی۔

بینکرز کی حج پورٹل کیلئے تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان بھر کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر بھی اس سہولت کومتعارف کروانا چاہتی جس سے عازمین حج کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حج کے لیے مناسب انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حج کی لاگت کو 2023 کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم کر کے اگلے سال 1,075,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ حکومت ہوائی جہاز کے کرایے کو کم کرنے کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں متعلقہ رقم حجاج کرام کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔

حکومت عازمین کے لیے ایک اسمارٹ فون ایپ بھی متعارف کرائے گی جو ان کی حج درخواستیں داخل کرنے سے لے کر وطن واپسی تک مختلف مراحل پر ان کی مدد کرے گی۔

وزارت حج مختلف اشیا کے علاوہ QR کوڈ کے نشان والے سوٹ کیس بھی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے پرچم سے مزین ہیڈ سکارف بھی خواتین عازمین کو تقسیم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا ہے اور 27 نومبر سے 12 دسمبر تک عازمین حج سے درخواستیں وصول کرنے کا منصوبہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں