پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے: صدر عارف علوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے المسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حُمَید سے جمعرات کو ملاقات کی۔

اس موقعے پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی موجود تھے۔

بیان کے مطابق ملاقات میں غزہ، اسلاموفوبیا اور عالم اسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل پر مبنی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی عوام کی تکالیف کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حُمَید نے کہا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ موقف اپنایا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم روکنے کے لیے مسلم دنیا کی مشترکہ کوششوں، انسانی اور سفارتی امداد کی ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی نے مسلم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی پر ریاض کی قیادت کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں