پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست جمع کرا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی۔ اس امر کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا۔

پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کہا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت ک جائزہ لینے کے بعد کیا۔ امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ رکنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے۔

برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور اس میں اس سال اگست میں 13 سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں