کراچی میں راشد منہاس روڈ پر کمرشل عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم آر جے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

فائراینڈ ریسکیو کمانڈر کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 سنارکل اور تقریبا 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ آگ عمارت کے چوتھے فلور پر لگی ہے جو تیزی سے پھیلی اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

جناح ہسپتال حکام کے مطابق سات میتوں کو جناح ہسپتال جبکہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں پھنسے 46 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 9افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے درجنوں دکانیں بھی جل گئی ہیں، کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس(ر) مقبول باقر نے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلی سندھ نے 9 افراد کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا جائے۔

جسٹس(ر)مقبول باقر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے فوری اقدامات کیے جائیں اور کوشش کی جائے کہ زیادہ نقصان سے بچا جا سکے، لوگوں کی جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں