آرمی چیف سے سعودی عرب کی شاہی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع، سکیورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔‘

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاکستانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں