حج 2024: درخواستوں کی وصولی آج سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی

نئی حج پالیسی کے تحت اس سال خواتین محرم کے بغیر حج ادائی کے لئے جا سکیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں حج 2024 کے لیے پیر سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو رہا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

بیان کے مطابق ’مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی جبکہ خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی۔‘

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔

پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔ سپانسرشپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی، جبکہ ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں