حکومت کا جان شیر خان کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگران حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے تاحیات امداد دی جائے گی، جان شیر کے لیے امدادی کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آٹھ مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور چھ مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے۔

عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں