’’حماس کی فتح کے لیے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا ہو گا‘‘

فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اوراہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈاکٹرز سمیت تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کا’وائٹ کوٹ مارچ‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حماس نے ایمان کی طاقت سے ٹیکنالوجی کو شکست دی، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا ہوگا، ملک میں موجود امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، ہمیں حماس اور اس کی جدوجہد پر فخر ہے حکمران امریکی ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں اور مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی بات کرتے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اوراہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈاکٹرز سمیت تمام پیرامیڈیکل اسٹاف نے وائٹ کوٹ مارچ کیا، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی نے کی، نیشنل اسٹیڈیم سگنل تا لیاقت نیشنل اسپتال تک مارچ کیا گیا۔

کراچی میں ڈاکٹرز کی جانب سے فلسطین کے حق میں وائٹ کوٹ مارچ کے مناظر۔
کراچی میں ڈاکٹرز کی جانب سے فلسطین کے حق میں وائٹ کوٹ مارچ کے مناظر۔
کراچی میں ڈاکٹرز کی جانب سے فلسطین کے حق میں وائٹ کوٹ مارچ کے مناظر۔
کراچی میں ڈاکٹرز کی جانب سے فلسطین کے حق میں وائٹ کوٹ مارچ کے مناظر۔

مارچ میں ڈاکٹرز نے اہل غزہ و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ Palestine Pain is our Pain, I Stand with Gaza, Doctor Units For Gazza Fight, Where is UNO?, Where is WHO?

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پوری دنیا میں ڈاکٹرز کا اس نوعیت کا احتجاج نہیں کیا گیا جس طرح آج ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، امریکہ اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے حکمران اسرائیل کی پشت بانی کررہے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ خود ایک دہشت گرد ملک ہے وہ حماس کو کیسے دہشت گرد کہہ سکتا ہے؟ امریکہ اور برطانیہ اپنے عوام کو مزید خوف میں مبتلا کرنے کے لیے اپنے ہی عوام کو اسلام کے نام سے خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں، حماس کا اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ سلوک سے پوری دنیا میں واضح ہوگیا کہ دہشت گرد اسلام نہیں امریکہ اور برطانیہ ہیں جو مظلوم ونہتے مسلمانوں پر حملہ کرواتا ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے حکمران امریکہ سے ڈرتے ہیں، ہمارے حکمران امریکی ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں اور مسئلہ فلسطین پر دوریاستی حل کی بات کرتے ہیں ہم واضح کہنا چاہتے ہیں کہ کوئی دو ریاستی حل نہیں ریاست صرف ایک ہی ہے اور وہ صرف فلسطین کی ریاست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری نے بھی اپنی ٹویٹ میں مسئلہ فلسطین پر دوریاستی حل کی بات کی، نواز لیگ نے تو اسرائیل اور امریکہ کی مذمت تک نہیں کی، الخدمت پہلے دن سے اہل غزہ و فلسطین کی امداد کے لیے موجود ہے۔ فلسطینیوں کی مزاحمت ضرور کامیاب ہو گی اور فلسطین ضرور آزاد ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں