پاکستانی 'سٹارٹ اپ ابھی' متحدہ عرب امارات کی 'فیوچر 100' کمپنیوں کے لیے منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

'فیوچر 100' متحدہ عرب امارات کی طرف سے شروع کیا گیا پروگرام ہے۔ جو وزارت اقتصادیات کی جانب سے حکومت کی ترقی کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔ اس میں سو سٹارٹ اپس کو شامل کیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستانی سٹارٹ اپ 'ابھی' نے 2022 میں متحدہ عرب امارات میں اپنے کام کا آغاز کیا۔ جس کے تحت سٹارٹ اپس کے ملازمین اپنی تنخواہ کا ایک فیصد حصہ تنخواہ ملنے کے وقت سے پہلے حاصل کر سکیں۔ تنخواہ کا یہ ایک فیصد حصہ سٹارٹ اپ کی موبائل ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔

اس سال ستمبر میں 'ویزا انک' نے 'ییلو پیپر' اور 'ابھی' کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ جس میں طے کیا گیا تھا کہ 'ییلو پیپر' کی مدد سے متحدہ عرب امارات میں کارڈ کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

'ابھی' کے سی ای او عمیر انصاری نے کہا 'ہم متحدہ عرب امارات میں 'فیوچر 100' کمپنی کے طور پر منتخب ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ کامیابی خطے میں مالی بہبود کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں