صدر پاکستان کا امیر کویت کے انتقال پر اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر کویت کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر آل صباح کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا، آج عالم اسلام امت اسلامیہ کے ایک عظیم رہنما اور مضبوط حامی سے محروم ہوگیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں شاہی خاندان اور کویت کے لوگوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان نے امیر کویت کی وفات کے موقع پر 18 دسمبر کو ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں