انتخابات کے لیے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی منگل کو جاری کئے جائیں گے: الیکشن کمیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات 2024ء کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی منگل سے جاری کئے جائیں گے جو بدھ سے جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن کممیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جن کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری 2024 کو دائر کی جا سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ان اپیلوں پر اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 10 جنوری تک کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ اسی روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو کی جائے گی جبکہ پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انتخابی عملے کی ٹریننگ کا اختتام منگل کو ہو گا جبکہ اسی روز ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس کا اجراء کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں