راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات کو اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں