غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی غرض سےایس آئی ایف سی پاکستان کے خصوصی ویزے متعارف

چھے ماہ تا پانچ سال تک کا ویزا چوبیس گھنٹے میں جاری، سفری پرمٹ میں دو سالہ توسیع کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے منگل کو کاروبار دوست اور سرمایہ کار دوست ویزا سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ بین الاقوامی کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے جو ملک میں مالی سرمایہ کاری کرکے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی اور بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کو تیز کرنے والا ایک سول ملٹری ہائبرڈ ادارہ ہے۔ زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کے دلچسپ مواقع کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت اس کا افتتاح جون میں کیا گیا تھا۔

یہ کونسل اس وقت قائم کی گئی تھی جب پاکستان کو غیر ملکی زرِمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور قومی کرنسی کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کی بنا پر سخت معاشی چیلنجز کا سامنا تھا۔

ایس آئی ایف سی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "ہم فخر سے خصوصی ایس آئی ایف سی ویزا کی نقاب کشائی کرتے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ ڈیزائن کردہ یہ ویزا بصیرت افروز سرمایہ کاروں اور متحرک کاروباری رہنماؤں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔"

سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویزوں کی مدت چھ ماہ سے پانچ سال کے درمیان ہو گی۔

کونسل نے یہ سفری اجازت نامہ 24 گھنٹے کے اندر ان دلچسپی رکھنے والے افراد کو دینے کا وعدہ کیا ہے جنہوں نے پاسپورٹ، تصاویر اور سفارشی خطوط جمع کرائے ہوں گے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ملک میں کاروبار قائم کرنا یا بڑھانا چاہتے ہیں وہ چھ ماہ کے سنگل انٹری یا پانچ سالہ ملٹی پل انٹری بزنس ویزا میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تاہم ملک کے متعین اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد تین یا پانچ سالہ ملٹی پل انٹری سرمایہ کار ویزا کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ایس آئی ایف سی نے کہا، یہ ویزے دو سال کے لیے قابلِ توسیع ہیں اگرچہ اس کے لیے پروسیسنگ کا وقت دو ہفتے ہوگا۔

کونسل کا حالیہ اقدام اس ماہ کے شروع میں اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کی گیا۔ اجلاس میں اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق انتظامی امور پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ ملک میں نجکاری کے عمل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں