سرکاری سکیم کے تحت اب تک 66,314 حج درخواستیں موصول ہوئی: وزرات مذہبی امور

ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت مجموعی طور پر 66,314 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

وزرات مذہبی امور کے اعداد و شمار کے مطابق 20 دسمبر تک ریگولر حج سکیم کے تحت 63 ہزار 262 اور سپانسر شپ سکیم کے تحت 3،052 درخواست گزاروں نے اپنی درخواستیں قومی بینکوں کی مجاز شاخوں میں اور بیرون ملک سے ترسیلات زر کے ذریعے جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے تاہم سپانسر شپ سکیم کے تحت اب تک صرف 3 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایک انٹرویو میں عندیہ ظاہر کیا ہے ریگولر سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی جبکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں