الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے عمران خان اور نواز شریف کو انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اضافی وقت مل گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آج جمعے کے روز تک دی گئی ڈیڈ لائن میں دو دن کی توسیع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے سابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف کو انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اضافی وقت مل گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان کی طرف سےجاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق، ''سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی سہولت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔‘‘ای سی پی نے کہا کہ آٹھ فروری 2024 کو پولنگ تک باقی کے انتخابی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

عمران خان اور نواز شریف اعلان کر چکے ہیں کہ وہ عدالتی سزاؤں کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کے باوجود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ دونوں اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف کے منتظر ہیں، جو انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی مجاز ہیں۔ عمران خان بدعنوانی سے لے کر ریاستی راز افشا کرنے تک کے متعدد الزامات کا سامنا کرتے ہوئے بدستور جیل میں ہیں۔

جمعے کے روز علیٰ الصبح اپنے وکیل کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو گرفتار کر کے انہیں ہراساں کرنے کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی چھیننے کی"زبردستی اور وحشیانہ کوششیں" کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات اس کے کچھ امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا فقدان سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا، جس کے نتیجے میں، پہلے سے ہی 350 بلین ڈالر حجم کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی آئی ایم ایف کے پرگرام کے لیے حمایت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے مشروط ہے۔

ای سی پی اتوار تک کاغذات نامزدگی قبول کرے گا، تاہم ان انتخابات میں حصہ لینے کے اہل امیدوراروں کی حتمی فہرستیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور ان کے خلاف اپیلوں کے عمل کے بعد 11 جنوری کو جاری کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں