فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں بچوں کا قتل عام اور جنگ بند کی جائے: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والی نمائش میں 50 سے زائد مصوروں اور نوجوانوں نے اپنے فن کی نمائش کی۔ 'غزہ میں بچوں کا قتل بند کرو' کی تھیم کے ساتھ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش کے ذریعے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری طور پر بند کرے۔ واضح رہے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے ہونے والی نمائش کا مقصد اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے عالمی برادری پر زور دینا تھا کہ وہ فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صیہونی حکومت کے ہاتھوں اب تک 8 ہزار سے زائد بچے مارے جا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کروائے اور فوری جنگ بندی کرے۔

نمائش میں گجرات سے شرکت کرنے والے پروفیسر واجد علی نے کہا کہ نوجوانوں کو فلسطین کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی۔ اسی مہم کے تحت اس نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں مصوروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

سکول آف آرٹس کونسل کی طالبہ عمائمہ مسعود نے نمائش میں رکھی گئی اپنی پینٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں نے فلسطینی لڑکی کی پینٹنگ بنائی ہے جو حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے کہہ رہی ہے۔ عمائمہ نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم کرنے سے روکنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں