عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کریں گے: پاک فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سماجی اور اقتصادی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ساتھ ہی یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج جرائم کی روک تھام کے لیے سرکاری اداروں سے تعاون کا اعادہ کرتی ہے۔ فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں