ایمان مزاری ساتھی وکیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سابق وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

28 دسمبر کی رات کو ایمان مزاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویر شئیر کی اور کیپشن میں انگوٹھی کے ساتھ دل کے ایموجی بھی شئیر کیے۔

ایمان مزاری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر عبدالہادی نے لکھا کہ ’میں نے جس سے محبت کی، اس سے شادی کرلی ہے۔‘

عبدالہادی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بائیو کے مطابق وہ بھی انسانی حقوق کے وکیل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے بانی ہیں۔

ایمان مزاری کو آف وائٹ کڑھائی والی جارجٹ ساڑھی پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کی دونوں کلائیوں پر سفید پھول ہیں۔

جبکہ دولہے نے سفید رنگ کی شیروانی کے ساتھ سفید رنگ کے واسکٹ کا انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی کریم رنگ کی پگڑی بھی پہن رکھی ہے۔

ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

وہ ماضی میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر فوجی اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر بھی انہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے دیکھا گیا۔

زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر ساتھی وکلا اور دوستوں نے ایمان مزاری کو مبارک باد پیش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں