پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ میزبان ٹیم دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے [باکسنگ ڈے] ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

تین ٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 84.1 اوورز میں 262 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

سیریز کا اگلا میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں