مشتبہ عسکریت پسندوں کا بنوں میں لڑکیوں کے سکول پر حملہ

سائنس لیب کو آگ لگا دی، علاقے میں حملے کے بعد تشدد کی نئی لہر کا خوف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے سکول پر حملہ کر کے سائنس لیب کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان میں واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ممباتی بارکزئی کوٹکہ پر حملہ کیا اور اسکول کی سائنس لیب کا سارا سامان جلا دیا۔

مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع بنوں میں سرکاری سیکنڈری سکول کے صدر دروازے پر 29 دسمبر 2023 کو دھکمی آمیز اعلان: فوٹو بہ شکریہ بنوں پولیس
مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع بنوں میں سرکاری سیکنڈری سکول کے صدر دروازے پر 29 دسمبر 2023 کو دھکمی آمیز اعلان: فوٹو بہ شکریہ بنوں پولیس

شرپسند عناصر سکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے اور دوبارہ سکول کھولنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی بھی دی۔

 فوٹو بہ شکریہ بنوں پولیس


خیال رہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے سکول بند تھا۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق ماضی میں بھی اس علاقے میں شرپسند 21 کے قریب سکولوں کو بارودی مواد سے نقصان پہنچا چکے ہیں۔ حالیہ واقعےکی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں