افغانستان سے پاکستان میں داخلے پر تین دہشت گرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ضلع باجوڑ کے جنرل علاقے بٹوار میں گھیرے میں لیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے عمومی علاقے میں قائم سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 31 سالہ نائیک عبدالرؤف شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا، سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں