سال نو کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت شروعات، 64 ہزار کی حد عبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1558 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1558 پوائنٹس یا 2.5 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار نو پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 62 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ نئے سال کے پہلے کاروباری دن آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 2023 پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

دو جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گذشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں