سینیٹ: افواج پاکستان سے متعلق 'منفی پروپیگنڈا' پر سزا کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے ایوان بالا 'سینیٹ' کے اجلاس میں افواج پاکستان اور دفاعی ایجنسیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے پر سزا کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے سال کے پہلے اجلاس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی نے اپنی قرار داد میں کہا کہ ملکی دفاع بالخصوص مخالف ہمسایہ کے تناظر میں مضبوط فوج اور دفاعی ایجنسیاں ناگزیر ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دیگر دفاعی ایجنسیوں کے خلاف منفی اور بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسزکے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائے اور ان افراد کو عوامی عہدے سے 10 سال تک کے نااہلیت کے سزا ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں