نو مئی جلاؤ گھیراؤ: پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سمیت 51 ملزموں کی جائیداد ضبطی کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گوجرانوالہ چھاؤنی پر نو مئی کو ہوئے حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم پر 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔

اس فہرست میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب،علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل سمیت 51 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، مقدمے میں دہشت گردی کے ساتھ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 302 بھی لگائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نو مئی کے مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری بھی ملزم نامزد ہیں تاہم پانچوں شخصیات زیر حراست ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں