2024 اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے، آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کے ترجمان نے سال 2024 کو ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 2023 اہم سال تھا جو ختم ہو گیا، اب 2024 اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور پاکستان، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آرمی کو ملک کے عوام کی مدد پر فخر ہے اور پاک فوج دفاع و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، جبکہ پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں