امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعبی کی نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعبی نے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین آئی ٹی کے میدان میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، متحدہ عرب امارات پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے پرکشش مارکیٹ ہے، یو اے ای کے ساتھ ڈیجیٹل گورنمنٹ ایکسپیرنس ایکسچینج پروگرام کے لیے معاہدہ کریں گے۔دریں اثناء پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری اور سٹارٹ اپس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے برطانیہ میں کاروبار کے حوالے سے آسانی و وسعت کے خواہاں ہیں، برطانوی وینچر کیپیٹلسٹ پاکستانی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں