دنیا بھر میں آج نابینائوں کے بریل رسم الخط کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج نابینائوں کے رسم الخط بریل کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

بریل رسم الخط حروف تہجی اور اعداد کو ایک لمسی اظہار سے لکھنے کا طریقہ ہے جس میں ہر حرف، نمبر اور یہاں تک کہ میوزیکل، ریاضیاتی اور سائنسی علامتوں کی نمائندگی کے لیے محض چھ نقطے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس دن کا مقصد بینائی سے محروم افراد کی تعلیم اور معلومات تک رسائی کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے حقوق کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان نے بصارت سے محروم افراد کے لئے مراکش معاہدے کی توثیق کی ہے جس سے انہیں بریل سے لاکھوں کتابوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں