سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پر الیکشن کمیشن کا رد عمل آ گیا

ملک بھر میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے، سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: الیکشن کمیشن آف پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عام انتخابا ت آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی حکم الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ ہم الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اب اس موقع پر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

قبل ازیں سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔ قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں