پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے: امریکہ

’’بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکہ ملک پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے، حکومت کا انتخاب پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا میں کسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا، ان کے ملک کی دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے۔

ترجمان نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے ان کی حکومت گرانے سے متعلق الزامات پر مزید بات نہیں کریں گے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں