کرم میں مسافر بس پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، تین زخمی

حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، 3 افراد زخمی بھی ہوئے: ڈی پی او: سکرین گریب فوٹو جیو نیوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ کے قریب تخریب کاروں کی مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کرم کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ضلعے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے

انہوں نے حملے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی شہری زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر بس کرم سے صوبائی دارالحکومت پشاور جا رہی تھی کہ اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چلاس میں بھی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں