پاکستان، سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا نے باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں دونوں ممالک میں فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے دفاعی اور صنعتی تعاون کی ضرورت پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں دفاعی تعاون اور اشتراک کی رفتار کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں