حج وعمرہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے لیے معاہدہ طے پاگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2024 کے لیے معاہدے پر دستخط کر لے گئے ہیں۔ یہ بات وزارت کے ترجمان نے بتائی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور اور سعودی حج حکام کے درمیان ابھی مزید کئی انتظامی اور کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ تاہم پاکستان سے رواں سال عازمین حج کی تعداد 179210 کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد ہفتے کے روز سے سعودی عرب میں ہں اور حج کے سلسلے میں سالانہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کی یہاں جدہ میں کئی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 179210 کے تعداد میں ملنے والے حج کوٹے کو 89000 عازمین حج حکومتی سکیم کے تحت حج کریں گے جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے توسط سے ادائیگی حج کی سعادت پائیں گے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں