پاکستان نے امارات کو دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا، یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچیور ہو رہا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچیور ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر پر تین فیصد اور دوسرے پر 6.5 فیصد شرح سود عائد ہے، یو اے ای کی جانب سے دو ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں