اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6٫0 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں 213 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

پاراچنار اور ملحقہ علاقے، گجرات، گوجرانوالہ، شانگلہ،صوابی، مالاکنڈ، اپردیر، مہمند، لوئردیر، بھلوال، جھنگ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ اورگردونواح بھی زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔

بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

افغانستان اور تاجکستان بھی شدید زلزلے سے لرز اٹھے، جھٹکے افغانستان کے شہر بدخشاں، فیض آباد اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے.

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.3 جبکہ تاجکستان میں شدت 4.2 تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے دو بجکر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، نقصانات کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں۔

ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں