پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزاد کشمیر پر بھارت تلملا اٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے دورہ آزادکشمیر کو نئی دلی نے اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے ساتھ میرپور آزادکشمیر کا دورہ کیا جس کی تصدیق برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کی۔

بھارت کے سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر کو اس دورے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے دورے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔

بچوں کے ساتھ  گروپ فوٹو
بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آزاد کشمیر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جین میریٹ میرپور آزاد کشمیر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں اور انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا دورہ آزاد کشمیر بھارتیوں کو پسند نہ آیا اور نئی دلی نے برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ آزاد کشمیر کو اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دیا جسے پاکستانی دفترخارجہ نے سختی سے مسترد کر دیا۔

برطانوی سفارت کار کی جانب سے یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور پاکستان میں رواں سال انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں