پاکستان اور چین کے درمیان کارگو کے نئے فضائی روٹ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور اس کے دیرینہ دوست چین کے درمیان تجارت کی تیز رفتار نقل و حمل کی سہولت کو وسعت دینے کے لیے ایک نئے فضائی کارگو روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارگو کا یہ نیا روٹ پاکستان کے اہم تجارتی اور ثقافتی شہر لاہور اور چین کے شہر ایژو ہواہو کے درمیان قائم کیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے کہا یہ دو طرفہ تجارت اور رابطوں کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس روٹ پر ہفتے میں تین بار کارگو پروازوں کی آمد و رفت ہوگی۔ جس کے ذریعے چین سے لاہور تک ہر ہفتے کے دوران 300 ٹن سامان کی نقل و حمل ممکن ہوسکے گی۔ اس نقل و حمل میں آسانی اور تیزی سے لاہور کے ساتھ ساتھ اس کے گرد و پیش کے کئی شہروں کے تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے پاکستان اور چین کے درمیان ہفتہ وار تجارتی پروازوں کے ساتھ چار ایئر لائنز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں